بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے اداکار اعجاز خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب شو ’ہاؤس اریسٹ‘ کے تنازعے کے دوران 30 سالہ خاتون کی شکایت پر اعجاز خان کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اداکار پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار دلوانے کے بہانے مختلف مقامات پر کئی مرتبہ ان کی عصمت دری کی۔
پولیس کے مطابق بھارتیہ نیا سنہتا سیکشنز کے تحت اداکار کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الّو ایپ کے ویب شو ’ہاؤس اریسٹ‘ میں مبینہ فحش مناظر اور غیر اخلاقی مواد دکھانے پر اداکار اعجاز خان، پروڈیوسر راجکمار پانڈے اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف پہلے ہی ایف آئی آر درج ہے۔