• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں مستحکم ہوجائے گی، اسٹیٹ بینک، شرح سود میں ایک فیصد کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے 11 فیصد کرنے کا علان کیا ہے یہ مارچ 2022 کے بعد سب سے کم شرح ہے،کمیٹی کا تخمینہ ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں بتدریج اضافہ ہوگا اور یہ 5 سے 7 فیصد کے ہدف کی حد کے اندر مستحکم ہوجائے گی،۔ کمیٹی کے مطابق کارکنوں کی مضبوط ترسیلات کے سہارے مالی سال 25ء کے دوران جاری کھاتے میں فاضل رقم رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعتوں، زراعت ، سرمایہ کاری اور برآمدات کے لئے خوش آئند ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے پیرکے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہےجو 6 مئی 2025ء سے مؤثر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید