• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہمیشہ سے ثالثی کی پیشکشوں کیلئے تیار رہا ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام رپورٹ کارڈ میں”سچویشن روم اسپیشل“ سے میزبان فراز احمد کے سوال کیا ایران کی ثالثی خطے میں کشیدگی کم کراسکتی ہے ؟ تجزیہ کار، سہیل وڑائچ، ارشاد بھٹی، سلیم صافی اور محمل سرفراز نے کہا کہ ایران کی ثالثی کو سراہا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ بھارت ایران کو اس حیثیت سے تسلیم نہیں کرتا جبکہ پاکستان ہمیشہ سے ثالثی کی پیشکشوں کے لیے تیار رہا ہے۔ ماضی پر نظر ڈالیں تو امریکہ اور روس ہی دو ایسے ممالک ہیں جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں مؤثر کردار ادا کیا، جیسے روس کی کوشش سے تاشقند معاہدہ ممکن ہوا۔

اہم خبریں سے مزید