مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) سعودی عرب میں مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی ’کدانہ‘ نے وادی منی میں پیدل چلنے والے راستوں پر500 سے زائد پھورا والے پنکھے نصب کیے ہیں۔ رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کی جانب سے اس سال مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی امور کے تحت ایام حج میں عازمین کو گرمی کی تپش سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔