• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمانوں میں کمی، دودھ قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہنے کی تحریری یقین دہانی کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنوں کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہنے اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔تاہم ٹربیونل نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں کمی کرتے ہوئے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید