• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسے کے طلباء سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ابراہیم حیدری پولیس نے مدرسے کے طالبعلموں سے بدفعلی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو النور اکیڈمی، الیاس گوٹھ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طلبہ کو نہ صرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ طلبہ کو بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نہایت منصوبہ بندی کے تحت طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کاروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید