• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم شہزاد ڈپٹی سیکریٹری پارلیمانی اُمور تبادلہ، عرفان حسین شاہ وزارت دفاع ٹرانسفر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری ۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ19کے ڈپٹی سیکریٹری خرم شہزاد کا وزارتِ دفاع سے پارلیمانی اُمور جبکہ ڈپٹی سیکریٹری عرفان حسین شا کوہ وزارتِ پارلیمانی اُمور سے وزارتِ دفاع تبدیل کر دیا گیا ۔ دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی ڈی/بی ایس-17) اعجاز رسول کو محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر (پی ڈی/بی ایس-18) تعینات کیا گیا ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبران ڈاکٹر تنویر احمد قریشی اور اکبر حسین درانی تقرری کی مدت 3 سال کی تکمیل پر سبکدوش ہو گئے ہیں۔ دونوں ممبرز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید