• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان کو جوابی کارروائی کا اختیار، فضل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہاہے کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے،ماہر بین الاقوامی قوانین ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ بدقسمتی سے واٹر ویژن پر ہماری فہم اور سوچ سمجھ محدود ہے جبکہ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے ،بھارت کو 2015سے سندھ طاس معاہدہ کھٹک رہا ہے اور وہ دو بار اس معاہدے سے نکلنے کی کوشش کر چکا ہے، انٹرنیشنل فورم پر پانی کے معاملے میں جن لوگوں نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی وہ لوگ صحافی تھے ان کا واٹر ایکسپرٹیز سے کوئی تعلق نہیں تھا جبکہ انڈیا سے ایسے لوگ موجود تھے جو چالیس چالیس سال سے پانی پر کام کر رہے تھے ۔ تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ پاک فوج کیساتھ ہیں فارم 47 کی جعلی حکومت کیساتھ نہیں، تحریک انصاف کے کارکنا اور پارلیمنٹرین اس مشکل گھڑی میں اپنی افواج پاکستان جو ملک کا دفاع کر رہے ہیں ہم اُن کے ساتھ ہیں لیکن فارم 47 کی جعلی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ۔ ماہر بین الاقوامی قوانین ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ انڈیا نے کابل دریا پر کم از کم بارہ پروجیکٹس کی فزیبیلیٹی تیار کی ہے جس سے دریائے چناب کا پانی کابل سے بند ہو سکتا ہے جو پاکستان کے لیے پیچیدہ صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید