نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت بدھ کے روز فرضی شہری دفاع کی مشقیں کرے گا۔ وزارت اطلاعات کے ایک سینئر مشیر کنچن گپتا نے ایک بیان میں کہاکہ وزارت داخلہ نے کئی ریاستوں سے مؤثر شہری دفاع کے لیے فرضی مشقیں کرنے کو کہا ہے۔ اس میں انخلا کے منصوبے کی مشق اورشہریوں، طلبا وغیرہ کی تربیت شامل ہوگی تاکہ وہ کسی بھی حملے کی صورت میں اپنا تحفظ کر سکیں۔ مشقوں میں فضائی حملے کے انتباہی سائرن کی جانچ، بلیک آؤٹ کی تیاری اور اہم تنصیبات کو چھپانے کے لیے تیاری کرنا بھی شامل ہوگا۔