• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے پیر کے روز ملاقات کی ، وفد نے وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-2026 کے حوالے سے تجاویز دیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مہینوں میں تقسیم کار کمپنیاں صوبائی حکومتوں کے حوالے کردی جائیں گی۔وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو واقعے سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید