• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پنجاب سٹیزن پروٹیکشن ایکٹ‘‘ سنگین جرائم کیخلاف سخت قانون کا مسودہ تیار

لاہور (آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے مجرمانہ سرگرمیوں، منظم جرائم، جنسی و مالیاتی فراڈ، سائبر ہراسانی اور عوامی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ایک تاریخی اور سخت گیر قانون سازی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ "پنجاب سٹیزن پروٹیکشن ایکٹ 2025" جو (کرائم کنٹرول ایکٹ 2025) کے نام سے بھی جانا جائیگا، مجوزہ قانون کے مسودے کی " جنگ" کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق یہ قانون نہ صرف سزاؤں میں نمایاں اضافہ کرتا ہے بلکہ تیز رفتار انصاف کی فراہمی کے لیے خصوصی عدالتوں، الگ پولیس یونٹس اور جرائم کی نگرانی کے جدید نظام کے قیام کی تجویز بھی پیش کرتا ہے۔یہ مجوزہ قانون منظوری کے فوری بعد پورے صوبے میں نافذ العمل ہوگا جس کے تحت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) قانون کے نفاذ، تحقیقات اور انسداد جرائم کی حکمت عملیوں کی نگرانی کرے گا۔"پنجاب سٹیزن پروٹیکشن ایکٹ 2025" (کرائم کنٹرول ایکٹ 2025) میں منظم جرائم کو انتہائی وسیع دائرے میں بیان کیا گیا ہے، جن میں اغواء، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضہ، ٹارگٹ کلنگ، انسانی اسمگلنگ، منشیات و اسلحہ کی غیرقانونی تجارت، سائبر جرائم، گداگری کے منظم نیٹ ورکس، اور مالیاتی فراڈ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید