• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات، اسکولوں میںکنڈرگارٹن سے مصنوعی ذہانت کی تعلیم کا اعلان

دبئی (اے ایف پی)ٹیکنالوجی میں سب سے آگے رہنے کے لیے اپنے نئے اقدام میں متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ ہر عمر کےا سکول کےطلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت کے اسباق متعارف کرائیں گے۔دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ کنڈرگارٹن کی سطح سمیت سرکاری اسکولوں میں اے آئی کی ہدایات آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ہمارا مقصد اپنے بچوں کو تکنیکی نقطہ نظر سے مصنوعی ذہانت کی گہری تفہیم سکھانا ہے، جبکہ اس نئی ٹیکنالوجی کی اخلاقیات کے بارے میں ان کی بیداری کو بھی فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید