اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پہلگام میں پیش آئے مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بنگلہ دیشی عوام نے بھارت کے خلاف آواز بلند کر دی۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی اور بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی عوام پاکستان کے اور پاک فوج کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا، بنگلہ دیش کے کئی شہروں پاکستان کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔