• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر مراد شاہ کی قوم کو مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی دفاعی تیاری، ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور قومی سلامتی کے عزم کی مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فتح میزائل کا کامیاب تجربہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید