• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی ضروریات، پانچ مقامی ریفائنریز کی ایندھن فراہمی کی یقین دہانی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کی پانچ مقامی ریفائنریز نے حکومت کو اپنی مکمل آپریشنل تیاری کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ پاکستان کی مسلح افواج کو ہائی اسپیڈ ڈیزل اور JP-8کی پائیدار سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے، جو بھارت کی جانب سے پہلگام میں کیے گئے جھوٹے فلیگ آپریشن کے بعد ہائی الرٹ پر ہیں۔ تاہم، ریفائنریوں کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے 26ارب روپے کے نقصان پر بھی تشویش کا اظہار کیا، جسے انہوں نے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) نے جاری مالی سال کے پہلے 10مہینوں میں برداشت کیا ہے اور یہ مالی سال 25 کے اختتام تک 32ارب روپے کی حیران کن حد تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم پیٹرولیم کے وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ کمیٹی) کو یہ درخواست دینے جا رہی ہے کہ آئی ایف ای ایم (اندرونی فریٹ مساواتی مارجن) کو فی لیٹر ڈیڑھ سے 2 روپے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے مارجن کو فی لیٹر 1.20 روپے بڑھایا جائے تاکہ اگلے 12 ماہ میں نقصان کی تلافی کی جا سکے۔ پیٹرولیم ڈویژن کوشش کرے گا کہ اگلے پندرہ روزہ مدت سے پہلے اس کی منظوری حاصل کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید