• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی خزانہ صنعتی شعبوں نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں مختلف صنعتی شعبوں نے آئندہ سال کے وفاقی بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں ، قائمہ کمیٹی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے تحفظات اور تجاویز کو آئندہ وفاقی بجٹ کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا، کمیٹی کا اجلاس سینٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاکستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جائیداد کی خریداری پر عائد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دی ،انکم ٹیکس کے سیکشن سات ای پر نظرثانی کر نے کا بھی مطالبہ کیا ، کنسٹرکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان نے جائیداد پر عائد 8فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کم کر کے ڈیڑھ سے دو فیصد کرنے کی تجویز دی ، سٹیل ایسوسی ایشن نے کہا کہ سٹیل کے شعبے میں سالانہ 70سے 80ارب روپے کاٹیکس چوری ہوتا ہے، فروٹ جوس کونسل نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 20فیصد سے کم کر کے 15فیصد کی جائے ، ڈیری ایسویسی ایشن کے درخواست کی کہ ڈیری مصنوعات پر سیلز ٹیکس کم کیا جائے اور دودھ سے سیلز ٹیکس کو 18فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیاجائے۔
اہم خبریں سے مزید