اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خلیجی ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر پہنچ گئے ۔ جہاں وزارت داخلہ میں انہوں قطر کے وزیر داخلہ خلفیہ بن حماد بن خلفیہ الثانی سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے علاقائی صورتحال پربریف کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا ہے۔ بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی آفر کی ہے، دنیا کے سامنے واقعہ کی حقیقت آنی چاہیئے کہ اس کا اصل ذمہ دار کون ہے۔ ملاقات میں جرائم پیشہ مافیا اور سائبر کرائمز کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔