• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگر مل،گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پرکین کمشنر پنجاب کو 2ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نےرمضان شوگر مل چنیوٹ کی جانب سے گنے کی قیمت ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کین کمشنر پنجاب کو 2ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،ضلع جھنگ کے کسان عامر فاروق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 2024/25 میں گنا کاشت کر کے رمضان شوگر مل کو دیا،گنے کی کل مالیت 24 لاکھ 64 ہزار 627 روپے بنتی ہے،رمضان شوگر مل انتظامیہ سے رقم کی ادائیگی کے لیے رابطہ کیا،انتظامیہ جان بوجھ کر ادائیگی کے معاملے کو طول دے رہی ہے، پنجاب شوگر فیکرٹیز کنٹرول رولز 1950 کے مطابق گنے کی وصولی کے 15 روز میں ادائیگی کرنا ضروری ہے،استدعا ہے کہ عدالت کین کمشنر پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو گنے کی ادائیگی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔
لاہور سے مزید