لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت ِپنجاب کےآغوش پروگرام کے تحت بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج اور نوزائیدہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ یہ تقریب پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہوئی۔