لاہور(خبرنگار) نوجوانوں کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان میں باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ مقابلوں کا آغاز حکومتِ پاکستان کی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں آگے لانے کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نوجوانوں کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں اور حکومتِ پاکستان وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی، ٹیکنالوجیکل اور کھیلوں کے میدانوں میں مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔