• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف سٹی کے ای چالان کالعدم قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف سرکاری وکیل کو دلائل دینے کے لیے مہلت

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں سیف سٹی کے ای چالان کالعدم قرار دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سرکاری وکیل کو دلائل دینے کے لیے مہلت دیدی،انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے ای چالان سے متعلق فیصلے میں قانونی ضابطے پورے نہیں کئے، سیف سٹی اتھارٹی کی ہدایت پرای چالان مکمل طور پر قانونی تحفظ کے ساتھ کئے جا رہے ہیں
لاہور سے مزید