لاہور(کرائم رپورٹر) نواں کوٹ اور گلشن راوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزمان دھر لئے، ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹرمحمد عمر کے مطابق نواں کوٹ اور گلشن راوی پولیس نے کاروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزمان عمر دین اور مجاہد کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم عمر دین کے خلاف 57 اور ملزم مجاہد کے خلاف 12 مقدمات درج تھے۔