لاہور (نمائندہ خصوصی) جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا محمود میاں کا پتے کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور طبی ماہرین کے مطابق مولانا محمود میاں کی صحت جلد مکمل طور پر بحال ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مولانا محمود میاں جلد تنظیمی، جماعتی اور علمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔مرکزی اور صوبائی قیادت نے کامیاب آپریشن پر اطمینان و تشکر کا اظہار کیا ہے انہوں نے تمام ذمہ داران، کارکنان اور متعلقین سے اپیل کی کہ مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں جاری رکھیں۔