لاہور(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر مملکت برائے اوور سیز پاکستانی عون چودھری سے ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی ملاقات میں ملکی سلامتی اور وقار کی سر بلندی کے لئے عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہو ر میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی زیر قیادت دفاع وطن کے محاذ پر ڈٹے رہیں گے۔