لاہور(خصوصی نمائندہ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلتھ پروفیشنلز کی ہڑتال کے باعث غریب مریض ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے حصول کے لئے رک کر رہ گئےہیں حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں سے مزاکرات نہ کرنے اور ڈاکٹرز ہڑتال ختم نہ کرنے کی ضد پر قائم ہیں جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نےکل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے چئیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے جلسے جلوس اور ریلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈاکٹرز پر تشدد اور دہشگردی کے مقدمات کے خلاف بھرپور احتجاج ہوگا