• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ایکسپریس کےمسافر سے بغیر لائسنس اسلحہ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے رواں ٹرین عوام ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بڑی تعداد میں بلا لائسنس اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے ملزم اشرف کی لودھراں اور بہاول پور ریلوے اسٹیشن کے درمیان اسکارٹ ڈیوٹی ملازمین نے شک کی بنیاد پر تلاشی لی تو ملزم کے قبضے سے 3 عدد پسٹل اور 75 گولیاں برآمد ہوئیں۔
لاہور سے مزید