لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے139 سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، گجرپورہ، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹاؤن، وحد ت روڈ، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔