اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو نئے قائم کئے گئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمنٹ سینٹر (این آئی ایف ٹی اے سی- نیفٹک) کا دورہ کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سروسز چیفس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے جدید ترین این آئی ایف ٹی اے سی ہیڈ کوارٹر کا باضابطہ افتتاح بھی کیا، جو پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی قومی حکمت عملی کو مربوط بنانے کے لیے محور کا کردار ادا کرے گا۔وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی ادارہ این آئی ایف ٹی اے سی 50 سے زیادہ متعلقہ وفاقی، صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کو انٹیلی جنس اور خطرے کے انتظام کے ڈھانچہ میں یکجا کرتا ہے اور اسے مرکزی قومی ڈیٹا بیس سے بھی معاونت حاصل ہے۔