سلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستانی حکام کونشانہ بنانےوالی بھارتی دھوکہ دہی پرمبنی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔سائبرحملےکومبینہ طورپرپاکستان میں سرگرم بھارتی گروہ سائیڈ ونڈرسے جوڑا گیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں،ڈویژنز اور اداروں کو خبردار کرنے کامراسلہ بھجوایا ہے۔کابینہ ڈویژن کےذرائع کے مطابق اٹیکرزمخصوص افرادکونشانہ بناتے ہوئےایک اسپیرفشنگ ای میل بھیجتا ہے،ہیکرزکی فشنگ ای میلزسےبظاہر مستند اداروں سے آئی ای میل کا تاثر ملتا ہے اورمشکوک ای میلزکے ذریعےمتاثرین کومیلویئرڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے راغب کیاجاتا ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس بیک ڈورمتاثرہ کمپیوٹراور اس کے ڈیٹا کو دور سےکنٹرول کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔