• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے قیمت بڑھانی پڑے گی، سوئی ناردرن

اسلام آباد (این این آئی)سوئی ناردرن حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو گیس کی آگاہ کیا ہے کہ اگر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کریں تو پھر قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ درآمدی ایل این جی ہے، لاہور میں گیس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور کامل علی آغا کے مسائل ذاتی حیثیت میں حل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار صرف 45فیصد رہ گئی ہے ،بقیہ 55فیصد گیس کی ضرورت باہر سے منگوا کر پوری کی جارہی ہے۔ایم ڈی سوئی ناردرن نے کہا کہ ماہ رمضان میں 25ہزار سے زائد شکایات درج ہوئیں، ایک سال سے زائد کے عرصہ میں 1لاکھ 32ہزار 376شکایات کم پریشر کی رہیں ،ان شکایات میں سے 1لاکھ 31ہزار سے زائد شکایات حل کی گئیں۔ایم ڈی سوئی نادرن نے شکایات کے ازالے کے لیے مزید کاوشوں کی یقین دہانی کروائی۔
اہم خبریں سے مزید