اسلام آباد( مہتاب حیدر) جی ایس ایم اے کی حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان موبائل سروسز کے استعمال پر عائد مشترکہ 33 فیصد ٹیکس شرح کے لحاظ سے خطے اور ہم پلہ نو ممالک میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس پاکستان: 33 فیصد،نیپال: 26 فیصد،سری لنکا: 23 فیصد،بھارت: 18 فیصد،فلپائن: 12 فیصد ، انڈونیشیا: 11 فیصد،سنگاپور: 9 فیصد،تھائی لینڈ: 7 فیصد، ملائیشیا: 6 فیصدہے۔ رپورٹ میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لیے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس اور جی ایس ٹی دونوں کو کم کیا جائے۔جی ایس ایم اے نے وزارت خزانہ اور وزارت آئی ٹی کو جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں موبائل سروسز کے استعمال پر مجموعی ٹیکس شرح 33 فیصد ہے، جس میں 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 15 فیصد ری چارج پر ایڈوانس انکم ٹیکس شامل ہیں۔