اسلام آباد ( ایوب ناصر ) بہا ولپور ، آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور کوٹلی پر بھارتی حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے شناختی کارڈ اور دستاویزات ساتھ رکھیں ،ناواقف افراد سے دور رہیں اور مشتبہ افراد بارے ریسکیو 15 پر اطلاع کریں ۔