• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، جامعات میں متنازع موضوعات پر ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی

کراچی(سید محمد عسکری) محکمہ بورڈز و جامعات سندھ نے صوبےبھر کی جامعات میں متنازع موضوعات پر مبنی ہم نصابی سرگرمیوں / تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکشن افسر کمال احمد کی جانب سے صوبے کے تمام وائس چانسلرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے تمام پبلک سیکٹر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو ہم نصابی سرگرمیوں / تقریبات کے لیے ایسے این او سی جاری کرنے سے گریز کرنا چاہیے، خاص طور پر جو متنازع موضوعات پر مبنی ہوں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر متنازعہ موضوعات پر مبنی ہم نصابی سرگرمیوں / تقریبات کے لیے این او سی دیا گیا ہے تو اسے فوری واپس لے لینا چاہیے۔ زرائع کے مطابق یہ پابندی معروف مصنف و مزاح نگار انور مقصود کے اسٹیج ڈرامے "ہاؤس اریسٹ" پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پابندی عائد کر دینے کے تناظر میں لگائ گئی ہے تاکہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کو سندھ کی جامعات میں ہونے سے روکا جاسکے۔
اہم خبریں سے مزید