• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے لئے پرتکلف ناشتہ کا اہتمام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر منگل کے روز ہونے والے الیکشن کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے لئے پرتکلف ناشتہ کا اہتمام کیا گیا ۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے تحت سرکاری ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے صبح سویرے اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں ان کے لئے پرتکلف ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا۔ ارکان کی تواضع گرما گرم حلوہ پوری ، مغز ، چھولے ، دال ، دہی ، چائے سے کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید