کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان اورآزاد کشمیر میں میزائل حملوں کے جواب میں اس وقت پاکستان کی طرف سے فضائی اور زمینی کارروائی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مریدکے اور بہاولپور میں مساجد پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مساجد پر حملوں سے مودی اور آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔