• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (افضل ندیم ڈوگر)اسلام آباد لاہور اور سیالکوٹ کی 21 غیر ملکی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے ۔ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284، ریاض لاہور کی پرواز ایکس وائی 317، استنبول لاہور ٹی کے 714 واپس کردی گئیں۔ جدہ لاہور ایس وی 738 کو کراچی، دبئی لاہور ای کے 622 کو واپس دبئی، دوحہ لاہور کیو ار 620 کو واپس دوحہ موڑ دیا گیا۔ جدہ لاہور پی کے 842 کو کراچی ریاض اسلام اباد کی پرواز ایف ایل 781 کو شارجہ موڑ دیا گیا ۔نجف سے اسلام اباد کی پرواز ائی اے 433 کو واپس موڑ دیا گیا ۔ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 710 کو اسلام اباد کے راستے سے استنبول واپس بھیج دیا گیا ۔ کویت ایئر لائن کی پرواز کے یو 205 کو اسلام اباد کے راستے سے واپس کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید