کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے پہلے روز کراچی میں کسی بھی سینٹر پرپرچہ لیک ہونے کی کوئی اطلاع ملی اور نہ ہی پرچہ واٹس ایپ پر منظر عام پر آیا۔ اس طرح بورڈ انتظامیہ کئی برس بعد پرچہ وٹس ایپ پر لیک نہ ہونے کی کوشش میں کامیاب ہوگئی۔ ادھر انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچوں کی سوشل میڈیا پر پرچہ اوٹ ہونے سے روکنے کے لیے نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی ٹیم کی معاونت کے لئے سیکرٹری انٹربورڈ کا تقرر کردیا گیا ہے۔ سائبر کرائم کراچی زون کی جانب سے بورڈکومعاونت کے لئے فوکل پرسن کی تعیناتی کا کہا گیا تھا۔ بورڈ سیکرٹری کسی بھی پرچے کی سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پرآوٹ ہونے کی اطلاع ٹیم کودیں گے۔ پرچوں کی ممکنہ لیک پر تحقیقات کے لئے چئیرمین انٹربورڈ نے این سی سی آئی اے کو خط لکھا تھا۔ خط پر6 رکنی سائببر کرائم چھاپہ مار ٹیم کے قیام بارے بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ کی شکایت پرسائبرکرائم ٹیم بورڈ متعلقہ امتحانی سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کرے گی۔ کارروائی کے لئے بورڈ سیکرٹری کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا جب کہ سائبرکرائم ٹیم کی تفصیلات تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹس اورویجلنس ٹیم کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دے۔