• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر پرچے سوشل میڈیا پر لیک، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ٹیم تشکیل

کراچی ( ثاقب صغیر )انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پرچوں کی سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر معاونت کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔سیکرٹری انٹربورڈ کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو بورڈ کی معاونت کے لئے کہا گیا تھا ۔پرچوں کے ممکنہ طور پر لیک ہونے پر تحقیقات کے لئے چئیرمین انٹربورڈ نے این سی سی آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز خصوصاً واٹس ایپ پر مختلف گروہ نہ صرف امتحانی پرچہ امتحان سے قبل لیک کرتے ہیں بلکہ حل شدہ پرچے بھی فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے حق دار طلباء کا مورال گرتا ہے ۔سیکریٹری بورڈ کے خط پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے 6 رکنی سائبر کرائم چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امتحانات کے پہلے روز کراچی میں کسی بھی سینٹر پرپرچہ لیک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔بورڈ انتظامیہ کی شکایت پر سائبر کرائم ٹیم بورڈ متعلقہ امتحانی سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کرے گی۔کارروائی کے لئے بورڈ سیکریٹری کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا ۔سائبر کرائم ٹیم کی تفصیلات تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹس اور ویجلنس ٹیموں کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید