• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کی ثالثی میں کامیابی کی توقع نہیں کی جا سکتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میںʼʼسچویشن روم اسپیشل‘‘ کے دوران میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا اقوام متحدہ پاک بھارت امن معاہدہ کرانے کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے؟ اگر کرسکتا ہے تو کس حد تک؟جواب میں تجزیہ کارریما عمر، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ اور سلیم صافی نے کہا کہ اقوام متحدہ عملی طور پر محدود ہے، مگر اس کے کئی فوائد ہیں جیسے اخلاقی، قانونی اور اصولی نقطہ نظر فراہم کرنا۔بھارت کے کشمیر میں ظلم کی کئی اقوام متحدہ کی رپورٹس ہیں، مگر بھارت انہیں مسترد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں کامیابی کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ بھارت کشمیر کو اپنا داخلی مسئلہ سمجھتا ہے اگر اقوام متحدہ کی ثالثی پر بھارت راضی ہوجاتا ہے تو ممکن ہے کہ کشمیر کے تنازع پر بات چیت کا نیا رخ اختیار کرے۔
اہم خبریں سے مزید