• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں 10 ہزار تک افراد سیاسی پناہ، ورک یا سٹڈی ویزہ پر برطانیہ پہنچے

اسلام آباد(فاروق اقدس)برطانیہ کی حکومت پاکستان سمیت چند ممالک کے ایسے افراد پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ مقررہ مدت سے زیادہ قیام کر کے سیاسی پناہ کا دعویٰ دائر کر دیتے ہیں۔حکومت نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ مل کر ایسے طریقوں پر کام کر رہی ہے جن کی مدد سے مختلف ممالک کے ایسے مشتبہ افراد کی معلومات جمع کی جا سکیں برطانیہ کے ایک کثیر الاشاعت اخبار نے برطانوی حکام کے حوالے سے منگل کو رپورٹ کیا کہ حکومت کے مطابق ان پابندیوں کی زد میں پاکستان کے علاوہ ممکنہ طور پر نائیجیریا اور سری لنکا کے تارکین وطن آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید