• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'دی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن بل 2025' کے عنوان سے حکومتی بل پر غور

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔کمیٹی نے ʼدی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) (ترمیمی) بل 2025ʼ کے عنوان سے حکومتی بل پر غور کیا۔ یہ بل سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر قانون و انصاف، کی جانب سے کابینہ سیکرٹریٹ کے وزیر انچارج کی جانب سے 24 جنوری، 2025 کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران پیش کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بل پر مزید غور و خوض کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور وزارت پارلیمانی امور کے نمائندوں کو آئندہ اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ متروکہ املاک آرگنائزیشن (اے پی او) کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کمیٹی کو ایڈمنسٹریٹر اے پی او کے تنظیمی ڈھانچے اور افعال کے بارے میں بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید