لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کو نجی شعبہ کے تعاون سے چلانے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے تمام ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند رہے ،مریض خوار ہوتے رہے، ڈاکٹرز نے فیروز پور روڈ ، کینال روڈ ، مال روڈ ، جیل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا، وزراصحت نے ہڑتالی ڈاکٹروں اور نرسز سے ہرقسم کے مذاکرات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہےکہ نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل جاری ہے، جلد اس معاملہ کو حل کر لیا جائے گا۔