لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے مسائل سن کر بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ مزید برآں آئی جی نے کہاکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 205 ریڈز کرتے ہوئے 133 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ،شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ کے 28 ویں یوم شہادت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ، ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانولہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا ۔