لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے کی۔ اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد، پارٹی کارکنان، خواتین، نوجوانوں اور علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔ پی ایس او ٹو وفاقی وزیر شہباز طالب، اسد ابرار، حمزہ ملک، رابعہ افضل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔