لاہور ( خصوصی رپورٹر ،خبرنگار) دوسری بڑی جیپ ریلی کا انعقادروڈا اور محکمہ سیاحت کے اشتراک سےدریائے راوی کےکنارے 10 اور 11 مئی کو ہوگا، ریلی کا میزبان روڈا ہوگا۔ 10 مئی کو سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب کے مین بلیوارڈ پر افتتاحی تقر یب ہوگی ۔ریلی ٹریک 30 کلومیٹر پر محیط ہوگا ، خواتین ڈرائیورز بھی شامل ہوں گی۔ جبکہ اختتامی تقریب لاہور قلعہ میں ہوگی ،سیکر ٹر ی سیاحت پنجاب فرید احمد نے راوی ریلی کراس 2025 کی مختلف کیٹیگریز پر روشنی ڈالی ،جن میں5 ریسز ڈرٹ بائک ،ویمن ریس مقابلے، ٹرک ریسز اور دیگر شامل ہیں، جن کے لیے مختلف انعامات بھی مختص کیے گئے ہیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر روڈا منصور جنجوعہ نے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں اور ریسنگ کے شوقین افراد کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے .