لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی و سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ مِلی یکجہتی کونسل کی مجلسِ قائدین (سپریم کونسل) کا اجلاس 11 مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔ تمام دینی جماعتوں کے قائدین مشترکہ لائحہ عمل کی منظوری دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلِ حدیث راوی روڈ میں پروفیسر ساجد میر کی تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔