• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی: جاپان دہشتگردی کو کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں سمجھتا، جاپانی وزیرِ خارجہ

جاپانی وزیرِ خارجہ ایوائیہ تاکیشی — فائل فوٹو
جاپانی وزیرِ خارجہ ایوائیہ تاکیشی — فائل فوٹو 

جاپانی وزیرِ خارجہ ایوائیہ تاکیشی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایوائیہ تاکیشی نے اپنے بیان میں دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو قابو میں رکھنے کےلیے فوری اقدامات کریں۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ جاپان دہشتگردی کی ہر شکل و صورت کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں سمجھتا۔

جاپانی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جاپانی حکومت خطے کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس خطے میں موجود جاپانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ 

اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے تاکہ تنازعات کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

اس سے پہلے جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشیماسا حیاشی نے بھی خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید