• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کے ساتھ ملکر ازلی دشمن کا مقابلہ کرینگے، مذہبی رہنما

لاہور(خبرنگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا امجد اقبال گھمن قاری محمد فیاض اور دیگر ذ نے بھارتی حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم پاک فوج کے ساتھ ملکر اپنے ازلی دشمن بھارت کا مقابلہ کریں گے ،مجلس وحدت مسیلمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کی پاکستان کے مختلف علاقوں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںاسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر ، مولانا مقصود احمد سلفی، مولانا امیر عبداللہ فاروقی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ بزدل ہندو بنیے مودی کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف ملک بھر میں ہر سطح پر حکومت اور افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر، طارق محمود یزدانی، مولانا حبیب الرحمن ضیاء،مولانانعیم الرحمن شیخوپوری نے کہا بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے شہروں پر حملہ کرکے سفاکیت کا ثبوت ہے۔ پروفیسر عطاء اللہ غلزئی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملوں کو ریاست دہشت گردی قرار دیا ہے ۔مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، قاری محمد قاسم بلوچ اور دیگر نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
لاہور سے مزید