کراچی( اسٹاف رپورٹر )ریاست مخالف پروپیگنڈا میں مصروف 500کے قریب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست مخالف پروپیگنڈہ مہم میں مصروف ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملوث اکاؤنٹس کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس 8مئی کو ریاست مخالف ایک مربوط آن لائن پروپیگنڈہ مہم کا حصہ پائے گئے۔سائبر کرائم ونگ کی خصوصی ٹیمیں ملوث اکاؤنٹس کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا تجزیہ کر رہی ہیں۔