• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا امکان

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا امکان ہےپہلےنو ماہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کےدوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں833ارب84 کروڑ70لاکھ روپے وصول کیےگئے، ذرائع کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 114ارب 25کروڑ50لاکھ روپےکا اضافہ ہوا-جولائی2024 تا مارچ 2025میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 833 ارب 84کروڑ 70لاکھ وصول کیے گئےجبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی719 ارب 59کروڑ 20 لاکھ روپے تھی-
اہم خبریں سے مزید